جمعه 15/نوامبر/2024

العاروری کی حسن یوسف اور اسیر شلبی کی اہلیہ سے ٹیلی فون پر بات چیت

جمعہ 9-جولائی-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غرب اردن کے علاقوں کے سربراہ الشیخ صالح العاروری نے دو روز قبل اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانےوالے جماعت کے رہ نما الشیخ حسن یوسف سے ٹیلی فون پربات چیت کی اور انہیں رہائی پر مبارک باد پیش کی۔

الشیخ العاروری نے کل جمعرات کو اسرائیلی جیلوں میں قید منتصر شلبی کی اہلیہ سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ شلبی کی اہلیہ سے بات چیت میں قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے ان کے مکان کی مسماری کی شدید مذمت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق العاروری نے الشیخ حسن یوسف کو اسرائیلی ریاست کی جیل سے رہائی پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے حسن یوسف اور ان کے خاندان کی استقامت اور قابض دشمن کے مظالم کے سامنے ثابت قدمی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

حماس رہ نما نے اسیر منتصر شلبی کے مکان کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی دشمن کی نسل پرستی کا کھلا ثبوت قرار دیا۔

انہوں نے منتصر شلبی اور ان کے خاندان کی تحریک آزادی کے لیے قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شلبی خاندان فلسطینی قوم کے لیے فخر ہے۔

العاروری کا کہنا تھا کہ منتصر شلبی اور دیگر تمام فلسطینی جو قابض دشمن کی قید میں ہیں ان کی رہائی کے لیے جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی