اسرائیلی اخبار’گلوبز‘ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایکسپو2020ء کی بین الاقوامی نمائش کے دوران سیکیورٹی کے لیے متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی ساختہ ڈرون طیاروں کا استعمال کیا تھا۔ یہ نمائش دبئی میں منعقد کی گئی تھی۔
عبرانی اخبار کے مطابق دبئی کی پولیس نے ایکسپو نمائش کی سیکیورٹی کے لیے اسرائیلی ڈرون سسٹم کا انتخاب کیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال ہونے والی نمائش میں بھی پورے شہر میں اسرائیلی ڈرونز کو استعمال کیا جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں ہونے والی ایکسپو نمائش کے موقعے پراسرائیلی ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایکسپو 2020ء گذشتہ برس کرونا وبا کی وجہ سے رواں سال اکتوبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔