جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں فلسطینی املاک خفیہ طور پر یہودیوں کو دیے جانے کا انکشاف

ہفتہ 17-جولائی-2021

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مقامی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ سلوان کی وادی حلوہ کالونی میں فلسطینی املاک چوری چھپے صہیونیوں کو فروخت کیے جانے کی کوشش کی گئی ہے۔

دوسری جانب بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے جنوبی ٹاؤن سلوان میں وادی حلوہ کے مقام پر فلسطینی زرعی اراضی اور اس پر تعمیر دو کمروں کا ایک فلیٹ خفیہ طور پر صہیونیوں کو فروخت کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز وادی حلوہ میں فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے املاک صہیونیوں کو دیے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس موقعے پر قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین پرمرچوں والی گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی متاثر ہوئے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران یہودی آبادکاروں نے  خفیہ طور پر ولید احمد عطعوط نامی شخص سے یہ پراپرٹی خرید کی تھی۔ اس جائیداد کو یہودی تنظیم العاد کے حوالے کیا گیا تھا۔

ادھر سلوان میں دفاعی اراضی کمیٹی نے رواں ہفتے جائیدادوں کی صہیونیوں کو فروخت کیے جانےسے متعلق اطلاعات کی چھان بین کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔ یہ اجلاس القراعین خاندان کی طرف سے دی گئی درخواست پر منعقد کیا گیا

مختصر لنک:

کاپی