چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی زندانوں میں قید14 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اتوار 25-جولائی-2021

اسرائیلی ریاست کی انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف اس وقت 14 فلسطینی قیدی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اس وقت بغیر کسی جرم کے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں میں  سالم زيدات، محمد اعمر، مجاهد حامد، محمود الفسفوس، كايد الفسفوس، رأفت الدراويش، جيفارا النمورة، ماهر دلايشة، علاء الدين خالد علي، أحمد عبد الرحمن أبو سل، محمد خالد أبو سل، حسام تيسير ربعي، فادي العمور اور أحمد حسن نزال شامل ہیں۔ یہ تمام قیدی النقب، ريمون، عوفر، مجدو.

خیال رہے کہ انفرادی سطح پر فلسطینی اسیران انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہیں۔ فلسطینی اسیران کو انتظامی قید کی ظالمانہ سزاؤں کا عمل اسرائیل کا پسندیدہ عمل بن چکا ہے جس کا مقصد بے گناہ فلسطینیوں کے حوصلوں کو شکست دینے کےلیے انہیں غیرمعینہ مدت کے لیے حراست میں رکھنا ہے۔ اس وقت اسرائیل میں 540 فلسطینی انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی