چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی برادری کی غفلت نے اسرائیل کو بدمعاش ریاست بنا دیا: ریاض منصور

اتوار 25-جولائی-2021

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کےبنیادی حقوق کی سنگین پامالیوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو کھلی چھوٹ دینے اور اس کا مواخذہ نہ کیے جانے کے عالمی طرز عمل نے اسرائیل کو’بدمعاش‘ ریاس بنا دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی قیادت کولکھے گئے مکتوب میں ریاض منصور کا کہنا تھا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے معاہدوں، جنیوا معاہدے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کلھم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل ،اقوام متحدہ اورعالمی برادری کی طرف سے اسرائیل کو کھلی چھوٹ دینے کے نتیجے میں اس کے جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

ریاض منصور نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس، سلامتی کونسل کے صدر فرانس، جنرل اسمبلی کے صدر اور دیگر سینیر عہدیداروں کو مکتوب ارسال کیے ہیں۔

ان مکتوبات میں انہوں نے اقوام متحدہ کی قیادت کو فلسطین کی موجودہ صورت حال، القدس میں کشیدگی، عالمی قراردادوں کی سفارتی اور سیاسی اہمیت ان پر عمل درآمد، قضیہ فلسطین کے حل کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین پرعمل درآمد اور دیگر امور پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری باتوں کے بجائے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے اسرائیلی ریاست کے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی نے اسرائیل کو جرائم کی کھلی چھوٹ دے دی  ہے۔

مختصر لنک:

کاپی