جمعه 15/نوامبر/2024

فرانسیسی صدر کا اسرائیل سےجاسوسی کی سرگرمیوں پر وضاحت طلب

پیر 26-جولائی-2021

فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے کہا ہے کہ وہ ’این ایس او‘ گروپ کی طرف سے تیار کردہ’پیگاسوس‘ سسٹم کے ذریعے عالمی شخصیات کی جاسوسی کی وضاحت طلب کی ہے۔

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کو ٹیلیفون کیا جس میں انہیں کہا کہ فرانس کو جاسوسی پروگرام اور اسرائیل کی خفیہ سراغ رسانی کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جاسوسی پروگرام پر کافی دیر تبادلہ خیال ہوا۔

ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو اس وقت ٹیلی فون کیا جب فرانس کی ایک غیر سکاری تنظیم’فروبیڈن اسٹوریز‘ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پیگاسوس کے ذریعے جن عالمی رہ نماؤں کی جاسوسی کی گئی اور ان کا ڈیٹا چوری کیا گیا ان میں فرانسیسی صدر عمانوئل میکروں بھی ہوسکتے ہیں۔

فرانسیسی اخبار’لی مونڈے‘ کے مطابق  مغرب کے مفادات کے لیے فرانسیسی صدر کی جاسوسی کا امکان موجود ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت عالمی سطح پر اسرائیل کا ایک جدید ترین جاسوسی پروگرام ’پیگاسوس‘ زیر بحث ہے جس کی مدد سے مبینہ طور پر ہزاروں مشاہیر، سیاسی رہ نماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائل حاصل کرکے ان معلومات چوری کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی