الجزائر کی طویل سفارتی کوششوں کے بعد اسرائیل کی افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسی فقی کے فیصلے کے تحت یونین میں مبصر رکن کا درجہ دینے کا معاملہ ایک بار پھر یونین کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ الجزائر کی طرف سے افریقی یونین کے آئندہ سال ایگزیکٹو کونسل کے ایجنڈے کے تحت براعظمی تنظیم پر قابض ریاست کے لیے مبصر کا درجہ دینے میں کامیاب ہوگیا۔ افریقی یونین کے رکن ممالک کے ایک گروپ کی طرف سے کیے گئے تحفظات پر غور کرنے کے لیے تنظیم کا اجلاس ایک بار پھر بلایا جائے گا۔
الجزائر کی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ افریقی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے افریقی یونین کی آئندہ ایگزیکٹو کونسل کے ایجنڈے میں اس فیصلے کے بارے میں تحفظات کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ یہ فیصلہ پہلے کی وسیع مشاورت کے بغیر لیا گیا تھا۔ اس حوالے سے تمام رکن ممالک کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اجلاس میں یہ دیکھا جائے گا کہ آیا افریقی یونین کے سربراہ کے پاس رکن ممالک سے مشورے کے بغیر کسی ملک کو مبصر رکن کا درجہ دینے کا اختیار ہے یا نہیں۔
یونین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تنظیم کی منصفانہ فلسطینی کاز کے لیے مضبوط اور مؤثر حمایت کو متاثر نہیں کرے گا۔ افریقی یونین میں افریقا سے باہر کے 87 مبصر ممالک شامل ہیں مگر ان میں سے کوئی ملک یونین کی پالیسی اور موقف کو متاثر نہیں کرتا۔