چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ہفتہ 14-اگست-2021

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے والے  حزب اللہ کے ایک ڈرون  کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا۔

 اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ ہماری افواج نے ڈرون کا کامیابی سے پتہ چلایا اور اسے مار گرایا اور ہم اسرائیلی خودمختاری کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

بیان میں ڈرون کی تکنیکی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر مسلح تھا اور غالبا یہ  جاسوسی مشن پرتھا۔

گذشتہ ہفتے حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے ساتھ اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی بھڑک اٹھی ، جس کے نتیجے میں اسرائیل نے لبنان میں  حزب للہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی تھی۔

دونوں فریقوں نے خالی جگہوں  کو نشانہ بنایا ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی فریق تنازع کو بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان آخری جنگ 2009 میں ہوئی تھی۔

پچھلے ہفتے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی ایک ایسے وقت میں ہوئی تھی جب اسرائیل اور ایران پہلے ہی ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں تھے۔ ایران نے اسرائیل کے ایک آئل ٹینکر کوحملے کانشانہ بنا کر تل ابیب کے ساتھ دشمنی مول لی تھی۔

جولائی میں خلیج میں ایک اسرائیلی آئل ٹینکر پر حملہ ہوا ، جس میں عملے کے دو ارکان ، ایک برطانوی اور ایک رومانیہ کے شہری ہلاک ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی