جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع

منگل 17-اگست-2021

مقبوضہ بیت المقدس کے جنگلات میں دو روز قبل بجھائی گئی آگ گذشتہ روز ایک بار پھر بھڑک اٹھی۔ آگ بھڑکنے کے بعد صہیونی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھانے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

عبرانی  ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اتوارکو آگ پرقابو پا لیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود کل سوموار کو دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی شعبہ ایمرجنسی اور فائربگیڈ کے سربراہ دیدی سیمحی نے ایک بیان میں کہا کہ آگ بیت المقدس کے پہاڑی علاقوں میں لگی جس کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہیں۔

ادھر عبرانی ذرائع کے مطابق القدس میں آتش زدگی کے نتیجے میں ’گیوات یعاریم‘ کالونی میں ایک اسکول اور خربہ العمور ، بیت نقوبا ، عین رافہ اور دیگر مقامات پرآگ کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر یہودی آباد کاروں کودوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی