جمعه 15/نوامبر/2024

کیلیفورنیا:اسرائیل کی نسل پرستی کی مذمت کونصاب میں شام کرنے کا بل

جمعرات 19-اگست-2021

اگلے مہینے  کیلیفورنیا کی ریاستی پارلیمنٹ بل ’اے بی 101‘ پر رائے شماری کرے گی۔ اس بل میں مقامی اسکولوں کے لیے ایک نئے نصاب کی تیاری کی تجویز دی گئی ہے جس میں سرائیل کو ایک نسل پرست ریاست قرار دیا گیا ہے۔ نصاب میں پڑھائے جانے والے اسباق میں طلبا کو اسرائیل کے معاشی، اقصادی اور دیگر شعبوں میں بائیکاٹ کی ترغیب دی جائے گی۔

بل AB 101 سکول اضلاع کو نسلی مطالعہ کا نصاب منتخب کرنے کی آزادی دیتا ہے۔ اسے ہائی اسکول کے طلباء کے لیے لازمی مضمون کے طورپر شامل کیا جائے گا۔

نصاب میں سے ایک کو "لبرل نصاب ماڈل برائے نسلی مطالعہ (LESMC)” کہا جاتا ہے ۔ اس میں تاریخ کے فلسطینی ورژن کو اپنانے کی بات کی گئی ہے۔ "اسرائیل” کو ایک نسلی ریاست کے طور پر بیان کیاگیا ہے۔ طلباء کو اس کے بائیکاٹ ، تقسیم اور پابندیوں (BDS) کی مہمات میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔ اسرائیل کو ایک نو آبادیاتی اور نسل پرست ریاست قرار دیا گیا ہے۔

اس نصاب کو تیار کرنے والے تعلیمی گروپ کی ویب سائٹ نے اشارہ کیا کہ اساتذہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ ایک بڑی تحریک کا حصہ بنیں جو پسماندہ لوگوں کی ترجمانی کریں۔

مختصر لنک:

کاپی