قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام اعتراف کیا کہ اس کے چار فوجی شمالی مغربی کنارے میں طوباس پر دھاوے کے دوران اس وقت زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہو گئی۔
قابض فوج کے اعلامیے کے مطابق طوباس میں بدھ کی صبح کی گئی فوجی کارروائی کے دوران ان کی گاڑی دھماکہخیز مواد پھٹنے سے تباہ ہو گئی جس میں دو فوجی معمولی زخمی ہوئے اور دو فوجی دیگر واقعاتمیں زخمی ہوئے۔
قابض فوج کے ایکاعلان کے مطابق اس نے گذشتہ روز طوباس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک گروپ پرڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میںایک سابق اسیر فائز ابو عامر دراغمہ بھی شامل ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے ان کےگھرمیں گھس کر گولیاں مار کر شہید کیا۔