جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں باپ بیٹے سمیت 4 فلسطینی گرفتار

ہفتہ 21-اگست-2021

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران باپ بیٹے سمیت کم سے کم چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نےجمعہ کے روز جنوبی الخلیل میں یطا کےمقام پر تلاشی کے دوران 50 سالہ عابد علی الشواھین اور اسکے بیٹوں علی اور حسین کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

قابض فوج نے مقامی شہریوں محمد راجح حمامدہ اور یعقوب اسماعیل ابو عرام کے گھروں میں بھی گھس کر تلاشی لی اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

ادھر نابلس گورنری میں حوارہ چیک پوسٹ سے گذرنے والے الخلیل کے رہائشی محمد نظمی الاطرش کو حراست میں لے لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی