چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے بیت حانون گذرگاہ سے فلسطینی تاجر گرفتار کرلیا

بدھ 25-اگست-2021

قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی تاجر کو شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون (ایریز) کراسنگ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ مقبوضہ مغربی کنارے کی طرف جا رہا تھا۔

فلسطینی کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے قدس پریس کو بتایا بیت حانون/ایریز کراسنگ پر قابض افواج نے پیر کے روز تاجر31 سالہ حسن محبس الشرافی کو گرفتار کیا۔اس کا تعلق شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار تاجر کے خاندان کو قابض فوج نے اس کی حراست سے آگاہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال کے آغاز سے بیت حانون چوکی پر تاجروں ، مریضوں اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا یہ 11 واں واقعہ ہے۔ کئی مسافروں کو چوکی سے گزرتے ہوئے ہراساں کیا گیا، پوچھ گچھ اور حراست کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ سال ،13 فلسطینیوں کو چیک پوائنٹ کے ذریعے گرفتار کیا گیا جن میں 9 تاجر بھی شامل تھے۔

مختصر لنک:

کاپی