مراکش کے شمالی شہرطنجہ چاقو کے حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوگیا۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ ’وائی نیٹ‘ کے مطابق مقتول صہیونی کی عمر ساٹھ سال ہے۔ وائی نیٹ کے مطابق ایک چھتیس سالہ مراکشی نے اسرائیلی کو چاقو سے پے در پے وار کیے۔ یہ واقعہ طنجہ شہر میں ایک ہوٹل کے قریب شاہراہ عام پر پیش آیا۔
مراکشی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی چھان بین کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے سام دشمنی پرمبنی محرکات ہوسکتے ہیں۔