چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی وزیراعظم عن قریب مصری صدر السیسی سے ملاقات کریں گے

جمعہ 3-ستمبر-2021

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے سرکاری "کے اے این”  نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ  عن قریب مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے شرم ال شیخ میں ملاقات کریں گے۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات اسرائیل کی طرف سے  غزہ کی پٹی میں امن کوششوں کو آگے بڑھانے اور غزہ کو سہولیات دینے مصر کی کوششوں جلو میں کی جائے گی۔ مصر کی کوششوں سے تل بیب نے غزہ کی پٹی کے عوام کو سہولیات فراہم کی تھیں۔

رپورٹ کےمطابق "تل ابیب” اور قاہرہ صدر السیسی اور وزیراعظم بینیٹ کے درمیان ملاقات کی اعلانیہ تیاریاں شروع کی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی