شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران سے یکجہتی، القدس شہر اسرائیلی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

ہفتہ 11-ستمبر-2021

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں فوج تعینات کر کے شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کل جمعہ کے روزمشرقی بیت المقد، پرانے القدس شہر اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں بڑی تعداد میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔ قابض فوج کی طرف سے نفری بڑھانے جانے کا یہ اقدام فلسطینیوں کی طرف سے اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر جمعہ کو’یوم الغضب‘ کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے نہ صرف القدس بلکہ مغربی کنارے اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہروں میں بھی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر ریلیوں کے علان کے بعد بھاری نفری تعینات کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ  ایک ہفتے سے اسرائیلی فوج جلبوع جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینیوں کو تلاش کررہی ہے۔ فلسطینی تنظیموں کی طرف سے مفرور قیدیوں اور اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل جمعہ کو ’یوم الغضب‘ کا اعلان کیا تھا۔

فلسطینی مذہبی اور سیاسی قوتوں نے نصرت اسیران کے موقعے پر قابض ریاست کی طرف سے اسیران پر تشدد کرنے اور ان کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کی شدید مذمت کی۔

مختصر لنک:

کاپی