یکشنبه 17/نوامبر/2024

’اسرائیل کا زوال نوشتہ دیوار،معرکہ القدس نے آزادی کی منزل قریب کر دی‘

ہفتہ 11-ستمبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ معرکہ سیف القدس نے فلسطین کی آزادی کی منزل مزید قریب کر دی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جسے’معرکہ سیف القدس‘ کا نام دیا گیا۔ خالد مشعل کا اشارہ اسی جنگ کی طرف تھا۔

بیت المقدس میں محافظان القدس کانفرنس سے خطاب میں خالد مشعل نے ویڈیو لینک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزادی فلسطین کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ القدس، الاقصیٰ اور ارض فلسطین کی آزادی کی منزل بہت قریب ہے۔ معرکہ سیف القدس میں فلسطینی مزاحمت کو تاریخی فتح اور نصرت حاصل ہوئی۔

خالد مشعل نے کہا کہ  معرکہ سیف القدس کا ہدف  نصرت فلسطین اور نصرت الاقصیٰ کی منزل کو قریب کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے محصور اور افلاس زہ عوام نے وسائل کی کمیابی کے باوجود ایسے راکٹ تیار کیے جنہوں نے قابض ریاست کےقلب کو ہلا کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کا زوال نوشتہ دیوار ہے۔ بہت جلد صہیونی ریاست کا وجود دنیا کے نقشے سے  مٹ جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی