جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیران کی حمایت میں امریکا اور سویڈن میں مظاہرے

جمعرات 16-ستمبر-2021

اسرائیلی جیلوں میں جبرو تشدد اور مظالم کا شکار فلسطینی اسیران کی حمایت میں امریکا اور یورپی ملکوں میں بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ گذشتہ روز امریکی شہر واشنگٹن اور سویڈن میں بھی فلسطینی اسیران کی حمایت میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

سویڈن کے شہر مالمو نے قابض ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے تحت ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطینی اسیران کی رہائی اور ان پر جاری مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

سویڈن کے شہر "مالمو” کے مولوفنگ اسکوائر میں یورپی اتحاد برائے فلسطین نے  اسیران  کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں بائیں بازو کے عرب گروپ اور کلرز ایسوسی ایشن چار اور گروپ 194 کے ارکان نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مظاہرے میں بڑی تعداد میں سماجی کارکنوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں فلسطینی اسیران کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

شرکاء نے آزادی ٹنل کے قیدیوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے صہیونی سکیورٹی سسٹم کو توڑتے ہوئے جیل سے فرار میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ادھر امریکا میں بھی فلسطینی اسیران کی حمایت میں  ریلیاں نکالی گئیں اور اسیران کی رہائی کے لیے نعرے لگائے گئے۔

واشنگٹن ڈی سی میں اسٹینڈ کے دوران شرکاء نے "اسرائیلی” سفارت خانے کے سامنے درجنوں چمچے پھینکے۔ ان چھ قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پرجنہوں نے جلبوع جیل سے فرار ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی