چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا اردن سے اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

ہفتہ 18-ستمبر-2021

قابض اسرائیلی قابض فوج نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ اس نے کل رات اردن کی سرحد سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

قابض فوج کے ترجمان اویچائی ادری نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ فوجی دستوں نے وادی اردن میں اسرائیل میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر گذشتہ شب کارروائی کرکے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوجی دستوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ فوج نے  مختلف نوعیت کے23 ہتھیار قبضے میں لیے اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی