لبنان کے صدر میشل عون نےکہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کی سرحد کے قریب ایک امریکی کمپنی کے ساتھ گیس اور تیل کی تلاش کے معاہدوں پر دستخط بالواسطہ مذاکرات کے راستے سے متصادم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی کوآرڈینیٹر جوانا رونیکا سے ملاقات کے دوران کہ لبنان اپنے تمام پہلوؤں میں قرارداد 1701 کو نافذ کرنے، اس کے پانیوں اور قدرتی وسائل کے حقوق کو برقرار رکھنےکی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق جنوبی سمندری سرحدوں کی حد بندی کے لیے بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے بھی بیروت پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے ہم نے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ گیس اور تیل کی تلاش کے جائزے کے اسرائیل کے حالیہ معاہدوں پر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سامنے اپنے اعتراض کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قدم اقوام متحدہ اور امریکی ثالثی کی میزبانی میں آنے والے بالواسطہ مذاکرات کے راستے سے متصادم ہے۔
پچھلے ہفتے امریکی کمپنی "ہالی برٹن” نے توانائی کے وسائل کی تلاش کے لیے اسرائیل کی ایک توانائی کمپنی کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔