جمعه 09/می/2025

اسرائیل میں کرونا کے 35 مریض ہلاک،3208نئے کیسز کی تصدیق

بدھ 29-ستمبر-2021

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 35مریض دم توڑ گئے جب کہ 3208 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کےمطابق اسرائیلی علاقوں میں کرونا کے لیے جانے والے ٹیسٹوں میں فعال کیسز کا تناسب 4.26 فی صد رہا۔

اسرائیل میں اب تک کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 188 ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 7 ہزار 684 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت اسرائیل میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 724 ہے۔

اسرائیل میں اس وقت کرونا کے 671مریضوں کی حالت خطرناک ہے جب کہ 222 وینٹی لیٹرپرہیں۔

مختصر لنک:

کاپی