اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے مزید 42 مریض دم توڑ گئے جب کہ 3500نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے شبے میں99 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے روز مرہ کی بنیاد پر جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ 30 ستمبر کو اسرائیل میں کرونا کے کل ٹیسٹوں میں 3 اعشاریہ 65 فی صد مثبت کیسز سامنے آئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں اب تک مجموعی طورپر کرونا کے 12 لاکھ 90 ہزار 209 مریض سامنے آچکے ہیں۔اموات کی تعداد 7 ہزار 734 جب کی فعال کیسز کی تعداد 48ہزار 621 ہے۔