فلسطینی ، علاقائی اور یورپی سول سوسائٹی کی تنظیموں کی ایک رپورٹ میں مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے 670 سے زائد یورپی مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں میں "تمام سرمایہ کاری اور مالی تعاون کو روکیں جو کہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں۔
"مقبوضہ علاقوں میں فنڈ میں تعاون نہ کریں” کے عنوان سے سول سوسائٹی کے اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ جس میں 25 تنظیمیں شامل ہیں نے بتایا کہ ان یورپی اداروں کے مغربی کنارے میں بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات ہیں جو اربوں ڈالر کی مالی سرمایہ کاری کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
رپورٹ کے نتائج کے مطابق یہ سرمایہ کاری جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر کی گئی تھی ، 2018 یا مئی 2021 کے درمیان قرضوں یا حصص اور بانڈز کی خریداری کی شکل میں آئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ان اداروں کے 50 کمپنیوں کے ساتھ مالی تعلقات ہیں جو غیر قانونی بستیوں کے ساتھ کام کرنے میں ملوث ہیں۔ انہیں 114 ارب امریکی ڈالر قرض اور سبسڈی دی گئی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ مئی 2021 تک ان کمپنیوں میں یورپی سرمایہ کاروں کے پاس رکھے گئے حصص اور بانڈز کی کل مالیت 141 بلین ڈالر ہے۔
ان اداروں میں فرانسیسی بینکنگ گروپ "ڈوئچے بینک” اور فرانس کے "بی این پی پریباس” شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غرب اردن اور القدس میں قائم کردہ یہودی بستیوں میں 6 لاکھ یہودی آباد کیے گئے ہیں۔