پنج شنبه 01/می/2025

’بی ڈی ایس‘ کا فلسطینی اتھارٹی سے ’ایکسپو2020‘ میں شرکت پراستفسار

اتوار 3-اکتوبر-2021

قومی کمیٹی برائے اسرائیلی بائیکاٹ اور اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے سرگرم عالمی تحریک ’بی ڈی ایس‘ نے کہا ہے کہ ’دبئی ایکسپو‘ میں کسی فلسطینی یا سرکاری اور نجی عرب شخصیت کی طرف سے شرکت فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے ظالمانہ او استبدادی طرز عمل کی حمایت اور اس کی حوصلہ افزائی تصور کی جائے گی کیونکہ پہلی بار اس کانفرنس میں قابض صہیونی ریاست کو بھی شرکت کا موقع دیا گیا ہے۔

قومی کمیٹی کی طرف سےہفتے کے روز جاری ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی سے استفسار کیا گیا ہے کہ آیا وہ ایکسپو دبئی میں شرکت کررہی ہے؟ کیونکہ یہ نمائش دراصل اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پرلانے کی حوصلہ افزائی کی کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نمائش میں فلسطین پرچم لہرایا جانا فلسطینیوں اور عرب اقوام کے لیے سخت غم وغصے کاباعث بنا ہے کیونکہ یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایکسپو دبئی میں پہلی بار صہیونی ریاست کو شرکت کی اجازت مل رہی ہے۔

بی ڈی ایس اور بائیکاٹ کمیٹی نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ دبئی ایکسپو میں شرکت کے حوالے سے دوٹوک اور واضح جواب دے کہ آیا وہ اسرائیل کے ساتھ دوستی پرمبنی نام نہاد عالمی نمائش میں شریک ہے یا نہیں؟۔

مختصر لنک:

کاپی