جمعه 15/نوامبر/2024

حزب اللہ کےبالائی الجلیل پردرجنوں میزائل حملے،کئی اسرائیلی فوجی زخمی

ہفتہ 17-اگست-2024

 

جنوبی لبنان کےشہر النبطیہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک درجن افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کے بعدحزب اللہ نے صہیونی ریاست کے اندر مقبوضہ بالائی الجلیل میں درجنوں میزائل داغےہیں جن میں متعدد صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

 

لبنان کی سرکردہمزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے پریس کو جاری بیان میں اس حملے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے پہلی بار بالائی الجلیل میں قائم ’ایلیتھشاحر‘کالونی کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔

 

 

قابض فوج نےاعتراف کیا کہ حملہ آور ڈرون  سے کیے گئے حملےمیں دو فوجی زخمی ہوئے۔ یہ فوجی بالائی الجلیل میں ’مسکاف عام‘ کے مقام پر زخمیہوئے۔

 

 

قابض فوج کےترجمان نے ڈرون دھماکے کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کیہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

 

حزب اللہ نے کہاکہ اس نے المرج کے مقام پرقائم ایک اسرائیلی فوجی کیمپ پر ڈرون سے حملہ کیا جب کہبالائی الجلیل کی ’ایلیت ھشاحر‘ یہودی کالونی کو پہلی بار کاتیوشا راکٹوں سے نشانہبنایا گیا۔

 

 

حزب اللہ نے کہاکہ اس کے حملے ثابت قدم جنوبی دیہاتوں اور محفوظ گھروں، خاص طور پر الکفور قصبے میںاسرائیلی بمباری میں ہونے والی اموات کے خلاف جوابی کارروائی ہیں۔

 

ذرائع ابلاغ نےاطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے 50 میزائل "ایلیت ہشاحر” بستی کی طرف داغے،جو آباد کاروں کی ایک بڑی آبادی ہے۔

 

 

اسرائیلی میڈیاکے مطابق شدید میزائل حملے کے نتیجے میں حتسور کے علاقے میں بجلی کا نظام منقطع ہوگیا۔

 

 

اسرائیلی چینل 12 نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے میزائلوںکے نتیجے میں کھلے اور زرعی علاقوں میں 10 سے زیادہ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اورفائر فائٹنگ عملہ آگ بجھانے اور اسے قریبی عمارتوں اور بستیوں تک پھیلنے سے روکنےکے لیے کام کر رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی