چهارشنبه 30/آوریل/2025

کویت کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 21 ملین ڈالر کی امداد

جمعہ 15-اکتوبر-2021

کویت کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 21 ملین 50 لاکھ ڈالرکی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ رقم عرب اکنامک ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے ’اونروا‘ کو ادا کی جائے گئی جو لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود پر صرف کی جائے گی۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ نے کویت کی طرف سے پناہ گزینوں کے لیے امداد کی فراہمی پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اونرو کا کہنا ہے کہ کویت کی طرف سے ملنے والی رقم لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صحت اوردیگر ضروریات پر صرف کی جائے گی۔

فنڈ نے اپنی ویب سائٹ پر جمعرات کو ایک پوسٹ میں کہا: "پہلی گرانٹ جس کے تحت فنڈ لبنان میں یو این آر ڈبلیو اے کے ہیلتھ پروگرام کی مالی اعانت میں حصہ ڈالنے کے لیے 1.5 ملین ڈالر فراہم کردی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا کہ یہ رقم  اسپتالوں میں علاج کے اخراجات کو بھی پورا کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی