چهارشنبه 30/آوریل/2025

اماراتی ولی عہد کا اسرائیلی وزیراعظم کو باضابطہ دورے کی دعوت

بدھ 20-اکتوبر-2021

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید آل نھیان نے کل منگل کے روز اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کو ابو ظبی کے دورے کی دعوت دی۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اماراتی ولی عہد نے امارات کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔ اماراتی سفیر محمد الحاجہ اور اسرائیل میں بحرین کے سفیر خالد الجلاھمہ نے بینیٹ سے ملاقات کی۔

اس موقعے پراماراتی سفیر نے باضابطہ طورپر اماراتی ولی عہد کی طرف سے بینیٹ کو ابو ظبی کے دورے کے دعوت دی۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ بینیٹ نے دونوں عرب ممالک کے سفیروں سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون کے فروغ اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات کی گئی۔

بینیٹ نے کہا کہ جیسے جیسے ہمارے تعلقات طاقت ور ممالک کے ساتھ بڑھتے جائیں گے خطے میں امن اور استحکام آئے گا۔

مختصر لنک:

کاپی