جمعه 15/نوامبر/2024

جنوبی غزہ میں مجاھدین کے حملےمیں اسرائیلی فوجی افسر جھنم واصل

اتوار 18-اگست-2024

ہفتے کی شام قابضاسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے میں بمدھماکے کے نتیجے میں ایک افسر ہلاک ہو گیا۔

 

قابض فوج کےترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا نام یوتم یتزحاک پیلیڈ تھا جس کی عمر 34سال  تھی۔ وہ ریزرو میجر کے عہدے کا کمپنیکمانڈر تھا اور لاجسٹک سپورٹ کے شعبے میں کام کرتا تھا۔

 

آرمی ریڈیو نے اسحملے کی مزید تفصیل بیان  نہیں کی۔ صرفاتنا بتایا کہ اسرائیلی فوج کی لاجسٹک فورس کو ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کے دھماکے کاسامنا کرنا پڑا جب وہ زیتون محلے کے مضافات میں داخل ہوا، جس کی وجہ سے اہلکار کیموت اور متعدد فوجی زخمی ہوئے۔

 

ریڈیو نے بتایا کہڈیوائس کا دھماکہ قریبی عمارت سے متعدد بندوق برداروں کے باہر نکلنے کے بعد ہوا،جنہوں نے اس جگہ سے پیچھے ہٹنے سے قبل فورسز پر فائرنگ کی۔

 

رواں ماہ کی 11تاریخ کو وادی اردن کے قریب فائرنگ کی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیاتھا اور 12 اگست کو غزہ کی لڑائی میں ایک فلسطینی اسنائپر کے ہاتھوں ایک اسرائیلیفوجی ہلاک ہوا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی