کل منگل کو اسرائیلی فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے حراست میں لیے ایک سینیر رہ نما حسام حرب کو چھ ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حسام حرب کو قابض فوج نے20 اکتوبر 2021ء کو ان کے خاندان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران حراست میں لیا تھا۔
خیال رہے کہ حسام حرب غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت کے اہم اور سرکردہ رنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ ماضی میں بھی متعدد بار گرفتار ہونے کے بعد 15 سال تک جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔