انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال اورادویات کا بائیکاٹ کرنے والے فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 61 سالہ فلسطینی قیدی امین شویکی کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے اور اس نے 44 دن سے مسلسل دوائی لینے سے انکار کرتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔
اسیر شویکی ذیابیطس کے مریض ہیں اور انہوں نے ڈیڑھ ماہ سے انتظامی قید کے خلاف بہ طوراحتجاج بھوک ہڑتال اور ادویات کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔
وسط مئی کو اسرائیلی فوج نے امین شویکی پر تشدد کیا تھا اور اس کی انتظامی قید میں مزید چار ماہ کی توسیع کی تھی جس کے خلاف اس نے احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال شروع کردی۔