جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی ریاست قبول نہیں، ایران کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں:بینیٹ

پیر 1-نومبر-2021

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ان کی آزاد فلسطینی ریاست کی کسی صورت میں حمایت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں الگ ریاست کے قیام کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

برطانوی اخبار’ٹائمز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں اس وقت کوئی لیڈر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن عمل کی بحالی کا امکان موجود ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اردن اور مصرکے ساتھ امن کا فائدہ ان ممالک کی اقوام کو پہنچا ہے اوریہ ممالک امن کے ثمرات سمیٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ امن، سیاسی استحکام اور سفارتی ترقی ان ممالک کو صرف امن کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔

ایران کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بینیٹ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ سرد جنگ میں ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کا یورینیم افزودگی کی صلاحیت حاصل کرنا خطرناک ہے۔

مختصر لنک:

کاپی