جمعه 09/می/2025

اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس سے چار افراد گرفتار کرلیے

اتوار 7-نومبر-2021

کل ہفتے کی شام کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے جنین میں دیر ابو ضعیف کے مقام پر تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شمال مشرقی جنین میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے محمد موید یاسین، ھلال بدر یاسین اور سلام ایاد یاسین کو حراست میں لے لیا۔

ادھر شمال مغربی بیت المقدس میں قابض فوج نے قطنہ کے مقام سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قطنہ سے گرفتار ہونےوالے فلسطینی کی تعداد یوسف محمد شماسنہ کے نام  سے کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی