چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ریاستی جبر، فلسطینیوں کے دو مکان مسمار

منگل 30-نومبر-2021

قابض اسرائیلی حکام نے ریاستی جبر کا مٖظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر ایک مکان مسمار کر دیا جب کہ جبل المکبر کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کو مکان کی مسماری پر مجبور کیا گیا۔

منگل کی صبح  قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں ایک مکان مسمار کر دیا، جب کہ مقبوضہ شہر کے جبل مکبر محلے میں ایک نوجوان کو اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض ریاست کے بلڈوزروں نے منگل کی صبح سلوان قصبے کے بئر ایوب محلے میں محمد فائز زیتون کے مکان کو مسمار کردیا۔

قابض حکام نے نوجوان امیر ربایعہ کو جبل مکبر کے پڑوس میں ایک چھوٹے سے علاقے میں اپنا مکان مسمار کرنے پر بھی مجبور کیا۔ جہاں وہ شادی کر کے رہنے کی تیاری کر رہا تھا۔

القدس میں ذرائع کے مطابق ربایعہ نے 25 میٹر کے رقبے پر گھر تعمیر کیا کیونکہ وہ غیرمعمولی  قیمتوں کی وجہ سے اپارٹمنٹ خریدنے یا مکان کرایہ پر لینے سے قاصر تھا۔

گزشتہ روز قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے عناتا میں ایک شہری کہ بیرک مسمار کر دی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی