فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ امریکی اور مغربی طاقتوںکی مدد سے غزہ کی پٹی میں معصوم فلسطینیوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کی وحشیانہجارحیت کے نتیجےمیں مزید چالیس فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نےغزہ کی پٹی میںخاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں 40 شہید اور 134 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت نےبتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک جار صہیونیجارحیت میں 40139 فلسطینی شہید اور92743 زخمی ہو چکے ہیں۔
اس نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اورسڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 80 فیصد سے زیادہ تباہہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہقحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔