شنبه 16/نوامبر/2024

نابلس میدان جنگ میں تبدیل، اسرائیلی تشدد سے 154 فلسطینی زخمی

ہفتہ 18-دسمبر-2021

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں کل جمعہ کے روز قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے پرتشدد حملوں میں 154 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق تنظیم کے طبی عملے نے نابلس میں بیتا، بیت دجن اور برقہ جب کہ قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر 154 فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہلال احمر کی ایمبولینس پر بھی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں اسے نقصان پہنچا۔

ادھر کل جمعہ کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بیتا اور جبل ابو صبیح کے مقامات پر فلسطینیوں نے مظاہرے کیے اور اس علاقےمیں یہودی آباد کاری کے خلاف احتجاج کیا۔

ادھر کفر قدوم میں سترہ سال سے بند شاہراہ کھولنے کے لیے ہفتہ وار ریلی میں سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی