اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے اسیران کے حقوق پرنظر رکھنے کے لیے قائم’سپریم لیڈرشپ کمیٹی‘ نے الزم عاید کیا ہےکہ اسرائیلی جیل انتظامیہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف ہونے والے منظم جرائم کی پردہ پوشی کر رہی ہے۔
کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ قید تنہائی میں ڈالی گئی خواتین کو ان کی بیرکوں میں واپس لانے کی کوشش کررہی ہے اور ان کے حالات کو پہلے کی طرح لا رہی ہے اور قیدیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے قبیح جرائم پر پردہ ڈال کر اسیران کی حمایت میں سڑکوں پر احتجاج روکنے کی کوشش کررہی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے اسیرات منیٰ قعدان، شروق دویات اور مرح باکیر کو جلبوع جیلوں سے دامون جیل کی قید تنہائی کے سیلوں میں ڈال دیا ہے۔
اسیران لیڈرشپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیرات کو ایک سے دوسری جیل منتقل کرنا جرائم پر پردہ ڈالنے اور جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے احتجاج اور رد عمل کو کم کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔