یمن کے وزیرخارجہ اور سمندر پار امور جمال عامر نے صنعا میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےدفترکا دورہ کیا جہاں اس نے حماس کی مقامی قیادت سے ملاقات کی۔
اس موقعے پر یمنمیں حماس کے مندوب ابو شمالہ نے یمنی وزیر کا استقبال کیا۔ ابو شمالہ نے یمنیوزیرخارجہ کو فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور معرکہ طوفان الاقصیٰ میں ہونے والیپیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقعے پر یمنیوزیرخارجہ جمال عامر نے کہا کہ "ہم جمہوریہ یمن کے حکام اور ایک ریاست کے طورپر غزہ میں ہونے والے گھناؤنے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں امریکی اور مغربی مدد کے ساتھ جاری جنگ اسرائیلی اور مغربیدہشت گردی ہے جس میں نہتے فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ فلسطینی کاز کے خلاف سازشوں اور جنگوں کے باوجود غزہکے مجاہدین اور حماس قوم کی عزت اور فخر کینمائندگی کرتےرہیں گے”۔