قابض اسرائیلی فوجنے غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ مقامات پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا جس کےنتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔ سومواراور منگل کی درمیانیشب غزہ کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر وحشانہ حملہکیا جب کہ دوسرا قتل عام جنوبی شہرخانیونس میں کیا گیا۔
قابض فوج کے جنگیطیاروں نے خان یونس کے مغرب میں النمساوی کالونی کے پڑوس میں ایک انٹرنیٹ پوائنٹپر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
اس بربریت میںشہید ہونے والے متعدد فلسطینیوں کے جسد خاکی ناصر ہسپتال منتقل کیے گئے جن میں سےکچھ کی شناخت موسیٰ عبدالرحمن محمد الریاطی،حسام محمود ابو خلیفہ، توفیق عصام الخالدی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ہمارے نامہ نگارنے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں الشاطی کیمپ میں شہریوں کے ایک گروپ کونشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں 9 شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
ساحل سمندر پرواقع کیمپ کے شہداء میں طلال حسونہ، خلیلمطر، ابو حسام الحدیدی، اکرم الحاسی، مصباح الذیفی، تمار العباسی،اس کا بچہ محمدابو عودہ اور ایک نامعلوم شامل ہیں۔