چهارشنبه 30/آوریل/2025

علاج سے محروم قیدی بدنام زمانہ اسرائیلی عقوبت خانے میں بند

پیر 27-دسمبر-2021

اسرائیلی زندانوں میں قید بیمار فلسطینیوں میں ایک بیمار فلسطینی قیدی کو نہ صرف قید تنہائی میں رکھا گیا ہے بلکہ اسے علاج سے بھی محروم کیا گیا ہے۔

اسیران ومحررین کے لیے کام کرنے والے ادارے’واعد‘ کے ڈائریکٹر عبداللہ قندیل نے بتایا کہ اسیر یوسف المبحوح بئر سبع کے ’اوھیلکلدار‘ نامی حراستی مرکز میں پابند سلاسل ہیں اور انہیں غیرانسانی ماحول میں رکھا گیا ہے۔ بنیادی حقوق سے محروم رکھے جانے کے حوالے سے یہ اسرائیل کی بدنام جیل قرار دی جاتی ہے۔

شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ سے تعلق رکھنے والے المبحوح کو گذشتہ سوموار کو جزیرہ نما النقب میں نفحہ جیل میں ایک جیلر پر چاقو سے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں جیل اہلکار معمولی زخمی ہوگیا تھا۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اوھیلکدار  کا ایک بازو اور ایک پاؤں ٹوٹا ہوا ہے اور اس کے سینے اور کندھے پربھی زخم ہیں۔ گرفتاری کے بعد ابھی تک اسے ڈاکٹر کو نہیں دکھایا گیا۔

’واعد‘ کے عہدیدار نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اسیر المبحوح کے ساتھ برتے جانے والے سلوک  پر حرکت میں آئیں۔

مختصر لنک:

کاپی