چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصرمیں ٹریفک حادثے پر حماس کا اظہار افسوس

اتوار 9-جنوری-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے گذشتہ روز مصر میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ مصر کے علاقے سینا کے جنوب میں ٹریفک حادثے میں اموات پر حماس دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے میں فوت ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم اس المناک حادثے میں برادر مصری قوم کے دکھ اور مشکل کی گھڑی میں اس کے ساتھ ہیں۔

بیان میں جمہوریہ مصر، مصری حکومت اور عوام سے بھی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روزمصر کے جزیرہ نما سینا میں ٹریفک حادثے میں 16 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی