اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 32 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا پھیلنے کے بعد یہ ایک روز میں وائرس کے متاثرین کی سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطاب گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران ایک لاکھ 62 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔
اسرائیل میں کرونا وبا میں تیزی کے بعد ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔