کل پیر کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے انکشاف کیا کہ اس کی نیول یونٹ نے ایک اسرائیلی فوجی ڈولفن کا پتا چلایا جس کا مقصد انسانی مزاحمتی مینڈکوں کو نشانہ بنانا تھا۔
بٹالین نے اس آپریشن اور دریافت کا تذکرہ "سقور الساحل” کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم میں بیان کیا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں مزاحمتی جنگجوؤں کے ایک گروپ کا کردارپیش کیا گیا ہےجو گذشتہ مئی میں سیف القدس کی جنگ میں بحری افواج کو سونپے گئے کاموں کو انجام دیتے ہوئےشہید ہوئے تھے۔
اس فلم میں سمندری ڈولفن کی پیش کش شامل تھی جسے فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں نے دریافت کیا تھا اور انہوں نے اسے اپنے سپرد کردہ کام کو انجام دینے سے دور رکھنے کے بعد اپنےقبضے میں لے لیا تھا۔ اس کا مقصد مزاحمت سے تعلق رکھنے والے انسانی مینڈکوں کے عناصر کو ختم کرنا ہے۔
اس فلم میں کچھ مزاحمتی جنگجوؤں کے دیگر آپریشنز جیسے کہ برطانوی جہاز کے آپریشن کو انجام دینے کے کردار کی پیشکش کا مشاہدہ کیا گیا جس نے مزاحمت کو بڑی مقدار میں گولے حاصل کرنے کے قابل بنایا۔