اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی پر قابض فوج کی بمباری میںہلاک ہونے والے "اسرائیلی” قیدیوں کی ایک ویڈیو شائع کی ہےجس میں بتایاگیا ہے کہ قابض صہیونی دشمن شیطان صفت فوجیوں نے خود ہی اپنے قیدیوں کو بمباریکرکے ہلاک کیا۔
دوسری جانبالقسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی جانب سے متعدد کارروائیوں اور گھاتلگانے کے حملوں کے مناظر بھی دکھائے ہیں۔
القسام نے ٹیلیگرام کے ذریعے پے در پے بیانات میں کہا کہ "ہمارے مجاہدین خان یونس میں حمدشہر کے شمال میں تعینات دشمن کی فوجوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے”۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "مجاہدین نے رفح شہر کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں القدس اوپنیونیورسٹی کے ساتھ ایک اسرائیلی ٹینک کو ’الیاسین 105 گولے سے نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
القسام نے مزیدکہا کہ "ہمارے مجاہدین نےبتایا کہ انہوں نے القادسیہ سکول کے ساتھ ایک گھر کےاندر چھپےصہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا اور ایک اور گھر کے اندر چھپے دشمن فوجیوںکے گروپ کو (ٹی بی جی) شیل سے نشانہ بنا کر انہیں ہلاک کیا۔
خیال رہے کہ کلمنگل کو قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے غزہ میں ایک آپریشن کےدوران چھ اسرائیلیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ ان قیدیوں کو ایک سرنگ کے اندر ہلاککیےجانے کے بعد ان کی لاشیں نکالی گئیں۔