اسرائیل کے محکمہ زراعت نےایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں برڈ فلو کی وبا پھیل گئی تھی تاہم اس پر قابو پالیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برڈ فلوسے تقریباً 20 پولٹری فارمز کو بہت متاثر ہوئے ہیں جب کہ درجنوں کو سیل کیا گیا ہے۔
عبرانی اخبار "اسرائیل ہیوم” کے مطابق وزارت زراعت کی طرف سے کی جانے والی اہم کوشش صفائی، نس بندی اور نگرانی کے آپریشنز ہیں اور یہ سرگرمی تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
وزارت زراعت نے عندیہ دیا کہ ہر سال برڈ فلو وائرس کا پتہ چلتا ہے لیکن اس سال فلو غیر معمولی طور پر پھیل گیا ہے اور یہ اس قسم کا ہے (H5N1) جو انسانی صحت کے لیے خطرہ ہے۔
برڈ فلو پھیلنے کی وجہ سے وزارت زراعت عملی سبق حاصل کرنے کے لیے گہرائی سے تحقیقات کرے گی اور اسرائیلی ایمرجنسی اتھارٹی بھی ایک طویل تحقیقات کرے گی۔