شنبه 10/می/2025

جمعہ کی نماز فجر میں مسجد اقصیٰ فلسطینی نمازیوں سے بھرگئی

جمعہ 28-جنوری-2022

آج جمعہ کو نماز فجرمیں ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ کر قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔

نماز فجرسے قبل ہی فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں جمع ہونا شروع ہو گئی تھی۔

فلسطینی شہری قبلہ اول میں نمازوں کی ادائی کے ثواب کے علاقہ مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے ، حرم قدسی سے رابط مستحکم کرنے اور قابض ریاست کے حرم قدسی کو یہودیانے کے جرائم کا مقابلہ کرنا ہے۔

فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے آج نماز فجر میں ایک ایسے وقت میں با جماعت نماز ادا کی جب دوسری طرف یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کو یہودیانے کے لیے آباد کاروں کے دھاووں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی