فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شمال مشرقی شہر العیسویہ میں سفّاک اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے چار فلسطینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں تین بھائی شامل ہیں۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تینوں بھائیوں کو اُن کے گھر پر ہلّا بول کر حراست میں لیا گیا ۔چوتھے کوبھی اس کے آبائی گھر سے گرفتار کیا گیا۔
گذشتہ چند دنوں میں برف باری سے محظوظ ہوتے 47 فلسطینی نوجوان اسرائیلی جیل بھجوائے جا چکے ہیں۔