شنبه 16/نوامبر/2024

بزرگ فلسطینی کو اذیتیں دے کر شہید کیا گیا: پوسٹمارٹم رپورٹ

ہفتہ 29-جنوری-2022

ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 80 سالہ شہید عمر اسعد کے پوسٹ مارٹم کے نتائج  سامنے آئے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ بزرگ فلسطینی کو اسرائیلی فوج کی تحویل میں اذیتیں دے کر شہید کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسی سالہ عمر اسعد کو چند ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا۔ کچھ دیر بعد ان کی تشدد زدہ لاش ان کےگھر کے قریب پھینک دی گئی تھی۔

عمر اسد کے قتل کی تحقیقات کے لیے ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ عمر اسعد کو بے دردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔

عبرانی اخبار "Haaretz” نے رپورٹ کیا کہ پوسٹ مارٹم کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ شہید اسعد کو جسمانی تشدد کے نتیجے میں دل کا شدید دورہ پڑا تھا، جو قابض فوج کے اس بیان سے متصادم ہے کہ اس نے ان پر تشدد نہیں کیا گیا۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں جلجلیہ سے شہید اسعد کو بارہ جنوری کو شدید سردی میں گرفتار کر کے حراست میں لیا گیا۔

 تین فلسطینی ڈاکٹروں نے شہید کے جسم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ کہ شہید سابقہ صحت کے مسائل میں مبتلا تھے۔ گرفتاری کے بعد ان پر تشدد کیا گیا۔ تشدد کے دوران ان کے چہرے اور سر پربھی چوٹیں آئیں۔

مختصر لنک:

کاپی