فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 6 مریض دم توڑ گئے جب کہ 5687 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے 905 مریض صحت یاب ہوئے اور چوبیس گھنٹوں کےدوران 7719 افراد کے کرونا کے شبے میں ٹیسٹ لیے گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کا تناسب 91 اعشاریہ 7 فی صد، فعال کیسز 7اعشاریہ 3 فی صد اور اموات ایک فی صد ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں کرونا کے 2432 کیسز رپورٹ ہوئے۔ غزہ میں 535 اور القدس میں 2720 کیسز کی تصدیق کی گئی۔