قابض اسرائیلی ریاست کے حلقوں میں رائے عامہ کے ایک جائزے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے تناظر میں سلامتی کے عمومی احساس میں کمی واقع ہوئی ہے۔
تل ابیب یونیورسٹی سے منسلک سینٹر فار نیشنل سیکیورٹی ریسرچ کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق 66 فیصد اسرائیلی عوام نے بیرونی سیکیورٹی خطرات سے زیادہ اندرونی سماجی خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
31 فی صد جواب دہندگان نے کہا کہ فلسطینی سلامتی کا خطرہ انہیں سب سے زیادہ پریشان کرتا ہے۔ 15 فی صد نے فلسطینی کارروائیوں پر خوف کا اظہار کیا جب کہ 13 فی صد نے اشارہ کیا کہ شمالی محاذ (حزب اللہ) ان کی تشویش کا باعث ہے۔
رپورٹ میں 23 فی صد کا خیال تھا کہ جوہری ایران سب سے خطرناک خطرے کی نمائندگی کرتا ہے اور 45 فی صد نے اپنے ملک کی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی صلاحیت پر اطمینان کا اظٖہار کیا جب کہ 34 کا خیال تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔
امریکا پر قابض طاقت کے انحصار پر 85 نے جواب دیا کہ خطرات کے پیش نظر انہیں صرف اپنے آپ پر بھروسہ کرنا چاہیے۔