جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی قیدیوں کا جمعہ کی نماز سے قبل تلاشی دینے سے انکار

جمعہ 11-فروری-2022

اسرائیل کی بدنام زمانہ ’نفحہ جیل‘ میں پابند سلاسل فلسطینی قیدیوں نے قابض جیل انتظامیہ کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا کہ جب وہ الفورا اسکوائر میں نماز جمعہ کے لیے نکلیں گے تو ان کی تلاشی لی جائے گی۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیل کی نفحہ جیل میں قید ان کی تلاشی لینے کے فیصلے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ  جمعہ کی نماز کمروں کے اندر ادا کریں گے اور جیل میں جمع نہیں ہوں گے۔ جیل انتظامیہ کا دبائو ہے جو ان کے جدوجہد کے اقدامات کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسیران کمیشن نے کہا کہ خصوصی تفتیشی یونٹوں  "دور”، "الیمام” اور "ال یماز” وقتاً فوقتاً قیدیوں کے کمروں پر دھاوے بول کر قیدیوں کو ہراساں کرتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ قابض حکام نے دعویٰ کیا تھا  فلسطینی قیدیوں نے سرنگ کھود کر عوفر جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اسے قبل ایسی ایک کوشش جلبوع جیل میں کی جا چکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی